ایمریٹس اسکائی کارگو نے پاکستانی آم دنیا بھر میں پہنچا ئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس ایئرلائن کے فریٹ ڈیویژن ایمریٹس اسکائی کارگو نے رواں سال ایک کروڑ سے زائد پاکستانی آم دنیا بھر میں پہنچادیئے ہیں ۔ عالمی سطح پر پاکستان کا شمار اعلیٰ معیار کے آم پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ آم پھلوں کا بادشاہ بھی سمجھا جاتا ہے، یہ باہر بھیجا جانے والا خصوصی پھل ہے جو ملک کی مجموعی معیشت میں بھی بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ برآمدی سیزن میں کرونا وائرس کے باعث درپیش مشکلات کے باوجود ایمریٹس اسکائی کارگو مقامی پاکستانی کاروباری افراد کو دنیا بھر کے تاجروں اور خریداروں سے منسلک کرتا رہا ہے ۔ پاکستانی آم شمالی امریکہ اور یورپ میں کافی مقبول ہیں اور ہر سال ان خطوں میں آم بڑی مقدار میں بھیجا جاتا ہے۔ ایمریٹس اسکائی کارگو کی جانب سے پاکستانی آم رواں سال جن ممالک سب سے زیادہ بھیجا گیا ان میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، فرانس، سنگاپور، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ایمریٹس کے کارگو منیجر، پاکستان فیصل یعقوب نے بتایا، "پاکستان آم پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں بھی پاکستانی برآمد کنندگان کو اپنی کارگو خدمات کی فراہمی پر فخر کرتے ہیں۔ ایمریٹس اسکائی کارگو اعلیٰ ترین حفاظت اور مہارت کے ساتھ اپنے جامع نیٹ ورک اور جدید سامان کے ساتھ آموں اور دیگر اشیاء کی تازگی برقرار رکھنے کو یقینی بناتا ہے اور پاکستان سے دنیا کے 110 سے زائد شہروں میں انہیں بحفاظت فراہم کرتا ہے ۔ ہم پاکستان کے برآمدی شعبے کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی مجموعی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔ "ایمریٹس اسکائی کارگو نے پاکستان کے پانچ شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے ہفتہ وار پروازوں کی آمد و رفت کے ذریعے رابطہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ باسہولت گنجائش کے انتخاب کے ساتھ ہی ساتھ فل فریٹرز سے لیکر جہاز کے درمیان میں کارگو رکھنے اور ایمریٹس کے بوئنگ 777-300 ای آر مسافر طیارے کے کیبن میں کارگو لوڈ کرنے کے ہمراہ عالمی سطح پر بڑے تجارتی راستوں پر زیادہ پروازوں کی سہولت کے ذریعے ایمریٹس اسکائی کارگو کی جانب سے انتہائی تیزرفتاری سے کارگو کی فراہمی کویقینی بنایا جاتا ہے۔