جاوید اختر انصاری کے گھر پر فائرنگ‘ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی
ملتان ( کرائم رپورٹر ) مشیر وزیر اعلی پنجاب جاوید اختر انصاری کے گھر پر فائرنگ ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ایم پی اے جاوید اختر انصاری کا کہنا ہے کہ آصف نامی شخص نے گھر پر فائرنگ کی۔ آصف جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ ہے اس سے قبل بھی مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں آصف کو مخالف لوگ بھی میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔