ڈی ایم جمالی: رشتے کے تنازعے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا
ڈیرہ مراد جمالی( نامہ نگار) رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے پانچ بچوں کی ماں اورباپ کو قتل کردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی بھنگر محلہ میں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم نے اپنی سگی بہن اور اس کے شوہر محمد بخش رند کو ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پانچ بچوں کی ماں اورباپ کو سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثہ کے حوالے کردیا گیا ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔