سکول کھولنے سے قبل تمام اساتذہ کی ٹریننگ مکمل کرنے کی ہدایت
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سکولز نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ سکول کھولنے سے قبل اساتذہ کی ٹریننگ مکمل کی جائے اور اس میں غفلت نہ برتی جائے ، جو اساتذہ اس ٹریننگ میں حصہ نہیں لیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی رپوٹ ارسال کی جائے۔