پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی کو بطور رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا
ملتان(سپیشل رپورٹر) سابق رجسٹرار محمد وقار ربانی کی بطور ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان میں تعیناتی کے بعد پروفیسرآف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی کو بطور رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ، جس کی منظوری اگلے سینڈیکٹ اجلاس میں لی جائے گی جبکہ نوٹیفکیشن قائم مقام وائس چانسلر نے جاری کر دیا ہے۔