محکمانہ کیسز کا فیصلہ‘ 17 میپکو ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزاؤں کے احکامات
ملتان (نیوز رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو وہاڑی سرکل الطاف قادر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 17ملازمین سے مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومتی پروگرام کے تحت صارفین کو انرجی سیورز دیکر ایک لاکھ 93 ہزار500 پرانے بلب جمع کرنے کے باوجود سرکاری سٹورز میں واپس نہ کرنے پر9ملازمین سے 16لاکھ 44 ہزار650 روپے وصول کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دو ملازمین کو ٹرانسفارمر ز کی بروقت مرمت نہ کروانے پر 33 ہزار 600 روپے وصول کرنے اور 4 ملازمین کی ترقیاں اور انکریمنٹس روک دی ہیں۔