نالائق مشیر اور وزیر صوبوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں: نوابزادہ افتخار
خان گڑھ(خبرنگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے پر وزیراعظم سمیت کابینہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سے بغض رکھے ہوئے ہے جو قابل مذمت امر ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب 2010 میں پیپلزپارٹی اقتدار میں تھی اور بلاتفریق متاثرین کی امداد کی مگر آج پی ٹی آئی کے وزیراطلاعات کہتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس فنڈز ہوں بھی سہی تو سندھ حکومت کو نہیں دیں گے یہ بیان حسد اور آمریت پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر چور دروازے سے اقتدار پر آنے کی چھاپ ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کے مینڈیٹ سے برسراقتدار میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے نالائق مشیر اور وزیر صوبوں میں نفرت کا بیج بو رہے ہیں قدرتی آفات بارشوں پر سندھ حکومت نے وفاق سے 10 ارب روپے حق مانگا تو کابینہ کے ارکان آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے چیخ و پکار شروع کررکھی ہے حکمرانوں کا اندر صاف نہیں بلکہ میل سے بھرا ہوا ہے قدرتی آفات پر بھی سیاست شروع کررکھی ہے حالانکہ صدر پاکستان ' 14 ایم این اے' 22 ایم پی ایز' گورنر اور اتحادی جماعت حکمران جماعت کے ہیں مگر اس کے باوجود بھی عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جا رہا جو کہ افسوسناک امر ہے انہوں نیکہا کہ حکمران توبہ تائب ہوں اور عوام کی دکھ کی اس گھڑی انکا ساتھ دیں نہ کہ انکا مذاق اڑائیں انہوں نیکہا کہ نااہل وزیراعظم اور انکی نالائق ٹیم کو عالمی ادارے واچ کررہے ہیں اور یہ ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں عوام ان کی نااہلی کی سزا مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے اور سراپا احتجاج ہے انہوں نیکہا کہ تاریخ میں پہلی بار دوسالوں کے اندرحکومت کے جانے کیلئے عوام نوافل ادا کر رہے ہیں۔