مصطفی کمال پی ایس پی کے چیئرمین ، انیس قائم خانی صدر منتخب
کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چار سال مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال جبکہ انیس قائم خانی پی ایس پی کے صدر منتخب کیے گئے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر نو منتخب اراکین میں سینئر وائس چیئرمین اشفاق منگی، سیکٹری جنرل حسان صابر، وائس چیئرمین سید حفیظ الدین، وائس چیئرمین ارشد وہرا، وائس چیئرمین عطا اللہ کرد، وائس چیئرمین شبیر قائم خانی، فنانس سیکرٹری سید شاکر علی، سیکٹریری اطلاعات و نشریات آسیہ اسحاق، نائب صدر نیک محمد، نائب صدر ایڈوکیٹ صوفیہ سعید ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شمشاد صدیقی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری افتخار عالم، سینئر جوائنٹ سیکریٹری بلقیس مختار، جوائنٹ سیکریٹری محمد دلاور، جوائنٹ سیکریٹری محمد رضا، جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر، جوائنٹ سیکریٹری فوزیہ حمید، جوائنٹ سیکریٹری آفاق جمال، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر یاسر الدین صدیقی، رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر موہن منجیانی شامل ہیں۔ جبکہ پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے نو منتخب اراکین میں آصف حسنین، سید قمر اختر، نواب راشد، ارتضی فاروقی، عبداللہ شیخ، محمود عبد الرزاق، شیراز وحید، سید مبشر امام، مبین قاضی، سعید شفیق، کرامت علی، شریف اعوان، ناہید بیگم، شکیل عمر، عارف خان، شکیل عباسی، محمد اعظم خان، طحہ احمد خان، ناصر جمال، ڈاکٹر سراج الحق، قاسم خانزادہ، ہمایوں عثمان، سید کاظم شاہ، عمران ترین،مقبول ابڑو، جعفر الحسن، نجم مرزا، فرحان انصاری، عادل صدیقی، فوزیہ طیب اور ظفر سولیجہ شامل ہیں۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کے لیے سینئیر وکلا پر مشتمل الیکشن کمیشن کا قیام کیا گیا ، الیکشن کے نتائج کا اعلان پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے *کراچی میں عہدیداران* کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔