کبیروالا میں بارش سے سیوریج سسٹم جواب دے گیا‘ فصلیں متاثر کسانوں کا نقصان کے ازالے کا مطالبہ
کبیروالہ (نامہ نگار) کبیروالا میں مسلسل وقفے وقفے سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اکثر جگہوں پر سیوریج سسٹم جواب دے گیا ہے اور فصلوں خصوصاً کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ کبیروالا میں موضع جوتہ کسی‘ نڑہال‘ کوٹ والا‘ نبی پور‘ خان بہادر گڑھ‘ کسی جھنڈیر اور ممدال میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کسانوں کا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ کسانوں کے اس نقصان کا ازالہ کیا جائے۔