عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ایم ڈی واسا
ملتان (خبر نگار خصوصی)واسا میں نئے تعینات ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر ناصر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے گذشتہ روز ان کے واسا ہیڈآفس شمس آباد پہنچنے پر ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق احمد خان، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈائریکٹر ایڈمن وریکوری غلام فرید سمیت دیگر افسران، ملازمین،غازی یونین واسا کے عہدیدران نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کو پھول پیش کیے انہوں نے پچھلے دو روز سے جاری بارش کے سلسلے کے پیش نظر افسران کو نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ڈائریکٹر ورکس اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے فراہمی ونکاسی آب کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر ز کا اجلاس طلب کیا ڈپٹی ڈائریکٹر ز سیوریج نارتھ، ساؤتھ، سنٹرل،ڈپٹی ڈائریکٹر ز واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز نے اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفینگ دی ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے اس دوران افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ادارے کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ہر فرد کو میری ٹیم کا حصہ بن کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے شہریوں کو بھی اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ واسا سے متعلق ان کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے میرے آفس کے دورازے ان کے لیے کھلے ہیں ان کے نشاندہی کیے جانے والے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے گا۔