ڈینگی پر قابو پانے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں،ڈی سی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہاہے کہ ڈینگی کے پر قابو پانے کے لئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں موجودہ سیزن کے دوران بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے انہوں واسا حکام کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بروقت اقدامات کیے جائیں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران تنبیہ کی کہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ایکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کے موثر حکمت عملی کے تحت آگے بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی کے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایڈشنل ڈپٹی ہیڈکوارٹر ماہم آصف ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری محمد سہیل احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد احسان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی۔