عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، گلِ زہرا رضوی
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی )امامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(رجسٹرڈ) نے راولپنڈی میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے نظم و ضبط کو قائم اور سیکورٹی امور پر نظر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ، جس کے لیے اراکین کی لگن، جانفشانی اور جذبہ لائق تحسین ہے۔آئی ڈی سی کی مرکزی رہنما گْلِ زہرا رضوی نے کہا ہے کہ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں اور مختلف حصوں میں آئی ڈی سی نے دن بھر چوکنا ہو کر جس استقامت اور حوصلے کے ساتھ نگرانی کے فرائض سرانجام دیے اس پر داد نہ دینا بددیانتی ہو گی۔ہمارے اسی سے زیادہ میل اور فی میل سکائوٹس نے عملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ عزاداری اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے وہ ہمیشہ کی طرح پْرعزم ہیں، آئی ڈی سی گزشتہ پانچ سالوں سے ملک کے مختلف شہروں میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ جلوس کے شرکاء کا یکساں احترام اور بے لوث خدمت امامیہ ڈیزاسٹر سیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا بنیادی سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری کی حفاظت سے متعلقہ امور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔