سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کا 136 واں یوم تاسیس منایاگیا
کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کا 136 واں یوم تاسیس منایاگیا ، جامعہ کے سینیٹ ہال میں۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم آئی یو کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کیلئے پانچ مختلف فیلڈ میں ایوارڈ دیئے جائیں گے جن میں بہترین فیکلٹی ممبر، بہترین آفیسر، بہترین سپورٹنگ اسٹاف اور بہترین فیمیل اور میل طلبہ شامل ہونگے۔ڈاکٹر مجیب نے کہا کہ حسن علی آفندی ایک ایسا نام ہے جنہوں نے اس ادارے کی بنیاد رکھ کر ثابت کردیا کہ وہ ان چند لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جو کائنات کے بارے میں سوچتے تھے، انہوں نے کہا کہ علامہ آئی آئی قاضی ایک ایسا نام ہے جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا انکی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ادارے کا لیڈر بننا میرے لیئے باعث فخر ہے جہاں سے کئی لیڈران نکلے ہوں۔تقریب میں ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی و اسٹاف نے بھی شرکت کی۔