بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے تاریخ میں توسیع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کے الیکٹرک نے بجلی کے بل جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ 25اگست سے 03ستمبر ،2020 ہے وہ اب 4ستمبر ، 2020 تک بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔ بجلی کے بل کی ادائیگی میں کسی دشواری کی صورت میں صارفین اپنی شکایات 118 پر کال کر کے درج کرا سکتے ہیں۔