’’واقعہ کربلا دین کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے‘‘
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)صوبائی وزیر میاں خالد محمود، چودھری اقبال گوپے را، حاجی غلام نبی ورک ، انیس جبار خان ،شہزادہ ناصر مقبول گورو، جہانزیب حبیب ، ڈاکٹر خالد محمود، ندیم اسلم گادھی، توصیف سلیم، نوید احمد بٹ، حاجی اقبال شیخ، مقصود احمد گرداور نے کہا ہے کہ اما م حسین ؓ کی شہادت ہمیں دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے آپ کی عظیم قربانی اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے نواسہ رسول ؐ نے امن کا داعی بن کر خود کو قربان کردیا آج بھی ہمیں قیام امن کیلئے اپنے اپنے انفرادی ،ذاتی ،مفادات قربان کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔