خون عطیہ کرنے سے دلی سکون ملتا ہے: محمد طیب، وسیم اکرم
شاہ جمال(نامہ نگار)خون عطیہ کرنے سے صالح خون پیدا ہوتا ہے جبکہ زندگی بچانا بذات خودبڑا نیک عمل ہے.ڈی این پی کے زیر اہتمام شاہ جمال میں بلڈ ٹیسٹنگ کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں نو جوانوں نے اپنا بلڈ گروپ چیک کرایا اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ٹاؤن کمیٹی شاہ جمال محمد طیب عباس کھوسہ اور لیبارٹری ٹیکنیشن وسیم اکرم نے نوجوانوں کو کسی ضرورت مند کے لئے خون عطیہ کرنے کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے دلی سکون ملتا ہے ۔