بارش میں صارفین بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں: ترجمان میپکو
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ترجمان نے موسم برسات میں صارفین سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے موسم میں ناگہانی اموات سے بچائو کے لئے احتیاط کریں ۔ بارش میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دوررہیں اور ان کو چھونے سے گریز کریں ۔ برقی آلات کے ساتھ تین پن والے شو استعمال کریں اور انکو باقاعدہ ارتھ کریں۔ کپڑے خشک کرنے کیلئے دھاتی تار کے بجائے پلاسٹک کی رسی یا ڈوری استعمال کریں ۔ گھر کے اندر کسی بھی ٹوٹی ہوئی یا گیلی تار کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں ۔ گیلے ہاتھوں ، کپڑوں یا جوتوں کے ساتھ بجلی کے سوئچ ، تار اور برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں ۔