5 ماہ سے بند مسجد کھلوا دی گئی
کہروڑپکا ( خبرنگار)پانچ ماہ سے بند مسجد کھلوا دی گئی ۔امام اورموذن کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے تشکیل شدہ کمیٹی تمام معاملا ت طے کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار رانا عارف کمال نون پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے صدر بار لقمان طور ودیگر کے ہمراہ مسجد کے معاملات طے کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ نواحی علاقہ چیلے واہن میں دو مسالک کے درمیان امامت اوراذان کے حوالے سے تنازعہ تھا جس کی بنا پر علاقہ کے مکینوں نے نقص امن سے بچنے کے لئے پانچ ماہ قبل مسجد بند کردی تھی۔