وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کے ہاتھوں نئے ایڈمن بلاک کا افتتاح
ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے آپتھالمولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نئے ایڈمن بلاک کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا جبکہ اس موقع پر فوٹو گیلری کا بھی افتتاح کیا گیا جہاں امراض چشم کے حوالے سے نئی تحقیق پر مبنی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔