سیدنا حسینؓ کا اسوہ امت کیلئے مشعل راہ ہے: محمد کفیل بخاری
ملتان (سماجی رپورٹر)مجلس محبان آل و اصحاب رسول علیہم الرضوان کے زیر اہتمام دار بنی ہاشم‘ مہربان کالونی میں منعقدہ 47 ویں قدیمی روایتی مجلس ذکر حسین سے سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا اسوہ امت کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت سیدنا عمر ابن خطاب ؓ سے لے کر سیدنا حسین ؓ تک تمام اجلہ صحابہؓ کو یہودی سازش کے تحت شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دین امن ہے اور صحابہؓ کرام امن کے داعی اور رسول امن کے سچے متبع اور فرمانبردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ تاریخی نہیں بلکہ قرآنی شخصیات ہیں۔ رسول اکرمؐ کے خاندان اور آپؐ کے اصحابؓ سے محبت ایمان و عقیدے کی بنیاد ہے۔ سید عطاء اللہ ثالث نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تاریخ روایات کا مجموعہ ہے اس کو قرآن و سنت پر پرکھا جائے گا ۔اور پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ مجلس کے آخر میں اسلام آباد میں آصف رضا علوی کی طرف سے سیدنا صدیق اکبر ؓ اور کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر 10 محرم کے جلوس میں خلیفہ راشد سیدنا معاویہ اور سیدنا ابو سفیان ؓ پر حکومتی سرپرستی میں کھلم کھلا تبرا کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مجلس ذکر حسین سے سید عطاء المنان بخاری‘ مولانا محمد اکمل اور فرحان حقانی نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ حافظ محمد اکرم احرار اور شیخ حسین اختر لدھیانوی نے بارگاہ حسینی میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔