پروازوں کی بندش، پی آئی اے کایورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)یورپ میں پروازوں کی بندش کے پیش نظر قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی انتظامیہ نے یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کرلیاہے۔پی آئی اے کی جانب سے یہ فیصلہ یورپ میں عائد پی آئی اے کی پروازوں پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، یورپی ممالک میں تعینات عملہ اب واپس بلایا جائے گا۔یورپی ملک میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا سے عملہ واپس بلا یا جارہا ہے۔یورپ سٹیشنز سے عملے کی واپسی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ یورپ سٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے۔ عملے کی واپسی کے لیے احکامات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق عملے کی واپسی کے لیے رواں ہفتے احکامات جاری کر دیئے جائیں گے، یورپ کے 4 ممالک سے عملے کو واپس بلایا جارہا ہے۔