ترقی ملازمین کا حق‘ عمل ہر آن جاری رہے گا : کوثر حسین
مظفرگڑھ (نامہ نگار) ہم انسانیت کی پرخلوص اور بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملازمین کی ترقی ان کا حق ہے۔ یہ ترقی کا عمل ہر آن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید کوثر حسین شاہ بخاری چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مظفرگڑھ نے جونیئر کلرک سے سینئر کلرک ترقی پانے والے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول غازی گھاٹ کے ظفر سہرانی کی تقرری آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ان کو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اٹیچ قائد مظفرگڑھ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری اکبر بخاری نے کلرک حضرات انتظامی امور میں ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتے ہیں‘ محنتی اور ایماندار اہلکاران محکمہ تعلیم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔