کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں مارچ کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مارچ کی قیادت کی۔مختلف سیاسی تنظیموں سابق کھلاڑیوں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر کے مکمل لاک ڈائون کے بعد کشمیریوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا.