اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا سلوک ٹھیک نہیں ، شگفتہ جمانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ سندھ کی صدر شگفتہ جمانی نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا اپوزیشن کیخلاف نارواسلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اپوزیشن کے ساتھ حکومت کا سلوک ٹھیک نہیں پوری اپوزیشن قیادت جیلوں میں ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی روز پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم این اے شاہدہ رحمانی، ایم پی اے سعدیہ جاوید، ایم پی اے ندا کھوڑو، ایم پی اے ماروی راشدی ، ایم پی اے ہیر سوہو ،نرگس این ڈی خان،شرف النسالغاری،سائرہ شہلانی، ایم پی اے شاہینہ شیر علی ، شاہینہ سعیدہ ودیگر بھی موجود تھی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شگفتہ جمانی نے کہاکہ سب کو معلوم ہے پی پی پی قیادت کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں اور بے بنیاد ہے اور اس کے باوجود عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی نالائقی اور نا اہلی پر آئینہ دکھایا جاتا ہے تو ہمارے کیخلاف انتقامی کارروائیاں تیز کر دی جاتی ہے جس کا واضح ثبوت محترمہ فریال تالپور کوبیماری کے باوجود رات 12 بجے اسپتال سے جیل منتقل کر دیا جاتا ہے یہ کونسا قانون ہے مریض کو رات 12 بجے جیل منتقل کرنے کا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف