اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے کرنے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے کرنے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع ہو گئیں، آصف علی زرداری، اعتزاز احسن کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو حکومت کے لئے جیتنا آسان نہیں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جوں جوں صدارتی الیکشن کی تاریخ 4ستمبر قریب آ گئی اپوزیشن جماعتیں اس طرف آ رہی ہیں کہ دو نہیں بلکہ ایک امیدوار ہونا چاہئے۔ اتوار کے روز تمام اپوزیشن جماعتوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ایک دوسرے سے رابطے شروع ہو گئے ۔ قوی امید کی جا رہی ہے کہ آج (پیر) تک کوئی اچھی خبر دیکھنے کو ملے گی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں بھی اطلاع ہے کہ وہ بھی اسلام آباد آ رہے ہیں اور وہ ذاتی طور پر صدارتی مہم اور رابطوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38