لاہور: 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد, تفتیش شروع

Sep 02, 2018 | 13:33

ویب ڈیسک

لاہور :  ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر سے 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد، انعم تنولی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جنرل اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کےعلاقے میں ایک گھر سے 26 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماڈل گرل انعم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی جب کہ ماڈل گرل کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ماڈل گرل نے فیشن ڈیزائنگ میں کورس کر رکھا تھا اور 2 ماہ قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔

مزیدخبریں