سیالکوٹ : بارات میں مسلم لیگ ن کے راہنماوں کی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج، گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری
سیالکوٹ :ملزمان کی ہوائی فائرنگ سے ارد گرد موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔تھانہ ہیڈمرالہ کے گاوں نہال گڑھ میں بارات میں مسلم لیگ ن کے راہنماوں کی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج، گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن این اے 73 احسان محی الدین اور ملک توقیر و دیگر نے سرعام پراڈو گاڑی کے باہر ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم احسان محی الدین گجر فائرنگ کے بعد شادی کی تقریب میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ بیٹھا رہا، پولیس نے ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل سے حاصل کرلی۔ تمام ملزمان جلد گرفتار ہونگے، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی