ملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

Sep 02, 2018 | 12:27

ویب ڈیسک

وفاقی حکومت کے تحت ملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ، شجرکاری مہم کا عنوان "پلانٹ فار پاکستان " رکھا گیا ہے جس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کے تحت ملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ شجرکاری مہم کا عنوان "پلانٹ فار پاکستان " رکھا گیا ہے جس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری و تجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پر درختوں کو اگانا ہے۔ دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بچا کے لیے لوئر دیر میں محکمہ جنگلات، فوج، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے شجرکاری مہم کا آغاز لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ ، ترئی ، میدان اور جندول سےکیا۔ کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم دکھائی دی۔ ڈی پی او عارف شہباز نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے جب کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا بھی اس مہم کی کامیابی کےلیے پرعزم ہیں۔ شجرکاری مہم کے تحت پہلے فیز میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

مزیدخبریں