ٹریفک وارڈن پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت خارج
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مری کی عدالت نے مری مال روڈ پر ٹریفک وارڈن پر بہیمانہ تشدد کے مقدمہ میں نامزد تینون ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے جس پر پولیس نے موقع پر موجود ایک ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا جبکہ غیرحاضر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ۔یادر ہے کہ گزشتہ ماہ مری میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پرقمر، راشد اور طارق نے ٹریفک وارڈن پر افضال شاہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اسے ننگی گالیاں دی تھیں اور اس کی وردی پھاڑ دی تھی جس پر مری پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔تینوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھیں ۔ہفتہ کو سماعت کے موقع پر قمرنامی ملزم عدالت میں حاضر تھالیکن راشد اور طارق پیش نہ ہوئے عدالت نے کیس کے مرکزی تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیاجس پرپولیس نے قمرکو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا جبکہ راشد اور طارق کو اشتہاری قرار دے دیا گیاعدالت نے مری پولیس کو حکم دیا کہ تینوں ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔