’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ شجر کاری مہم ،آج کورال چوک میں تقریب منعقد ہو گی
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب بروز اتوار صبح 11بجے کورال چوک، اسلام آباد ایکسپریس وے ، راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے شیح رشید احمد ہوں گے جبکہ اس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انجم، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر ، ضلعی افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کورال چوک میں پودے لگائے جائیں گے۔ پی ایچ اے راولپنڈی نے ائر پورٹ روڈ، نزد گلزار قائد اور نوازشریف پارک میں گرین پوائنٹس قائم کئے ہیں جہاں سے شہری بلامعاوضہ پودے حاصل کر سکتے ہیں۔