محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈ ی ڈویثرن میں سرسبز پاکستان کے حوالے سے شجر کاری مہم کا آغاز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈ ی ڈویثرن میں سرسبز پاکستان کے حوالے سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرشاہد سجاد اصغر نے اپنے آفس میں پودا لگا کر اس شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔شاہد سجاد نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پنجاب بھر میںڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈویثرن بھر کے تمام لائیو سٹاک ممبران اس شجر کاری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لے کر پاکستان کو سر سبزو شاداب پاکستان بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیںتاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔