برمنگھم جانیوالی پرواز کے مسافر سے30 بور پستول کی 12 گولیاں برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر برمنگھم جانے والی پرواز کے مسافرکے بیگ کی تلاشی کے دوران30 بور پستول کی 12 گولیاں برآمد ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا برطانوی پاسپورٹ کے حامل اویس اختر کو اے ایس ایف نے اپنے چیکنگ کائونٹر پر روک کر اس کا بیگ چیک کیا تو اس سے یہ گولیاں برآمد ہوگئیں جسے فوری طور پر پولیس چوکی ائرپورٹ منتقل کردیا گیا مسافر پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 791 کے ذریعے اسلام آباد سے برمنگھم جا رہا تھا ۔