تیزاب گردی اور قتل کے مقدمات میںشہادتیں قلمبند
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے تیزاب گردی اور قتل کے مقدمات میںشہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔ہفتہ کو عدالت نے تھانہ پیرودھائی میں درج تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملزمان خرم شہزاد وغیرہ کیخلاف تین گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت آٹھ ستمبر، قتل کے ملزمان کاشف جاوید وغیرہ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت تین ستمبر، سسر کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم عبدالرحیم کیخلاف سماعت تین ستمبر، جبکہ قتل کے ملزم تنویر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت بھی تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔