مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے پولیس کانسٹیبل قتل کیس، ائیرپورٹ ہنگامہ آرائی کیس اور ٹریفک وارڈن قتل کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیں۔ہفتہ کو عدالت نے تھانہ وارث خان میں درج ٹریفک وارڈن قتل کیس میں نامزد ملزم راجہ رائید وغیرہ کیخلاف چالان پیش ہونے پر سماعت سات ستمبر، پولیس کانسٹیبل قتل کیس میں ملزم احتشام کیخلاف سماعت پندرہ ستمبر، تھانہ ائیر پورٹ میں درج ہنگامہ آرائی اور پولیس مقابلے میں نامزد ملزمان افتخار وغیرہ کیخلاف سماعت پندرہ ستمبر،بارود برآمدگی کے ملزمان عبدالرحمان کیخلاف سماعت آٹھ ستمبر، عبدالماجد کیخلاف سماعت چار ستمبر تک ملتوی کرتے ملزمان کے خلاف شہادتیں طلب کر لیں۔