احمد آباد ، پیپلز کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشنز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں کی ٹیموں نے 320 گھروں ،70 کرائے کے مکانوں کی سرچنگ جبکہ 755 افراد کے کوائف چیک کئے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے احمد آباد اور اس کے اطراف حساس اداروں کی ٹیموں نے گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران 103 گھروں ، 26 کرائے کے مکانوں کی سرچنگ کی دوران سرچ آپریشن حساس اداروں کے اہلکاروں نے 236 افراد کے کوائف بھی چیک کئے تھانہ ریس کورس کے علاقے پیپلز کالونی اور گردونواح میں حساس اداروں کی ٹیم نے 217 گھروں ،44 کرائے کے مکانوں اور519 افراد کی سرچنگ کی ۔