فرنچائز کا ملازم اغواء
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوہسار کے علاقے سے فرنچائز کا ملازم اغواء ہوگیا پولیس کو عبدالرزاق نے بتایا کہ مدعی کا بیٹا کاشف فرنچائز میں ملازم ہے جو ایف سکس مرکز میں لاپتہ ہوگیا شک ہے کہ اسے ملزم محمد عمیر نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔