امریکہ نے امد اد بند کرکے کھلا حملہ کیا: ترجمان فلسطینی صدر
رملہ (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کو دی جانے والے تمام فنڈنگ کو بند کر رہا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کے مختلف اقوام کیلئے امداد اور امور کے ادارے ’’انروا‘‘ کو امیدوں کے برعکس کمزور قرار دیا ہے۔ امریکی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے کا احتیاط سے جائزہ لیا گیا ہے اور اب اسے مزید مدد نہیں دی جائے گی۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان ابونبیل نے اس اقدام کو ایک ’فلسطینی عوام کے خلاف ایک کھلا حملہ‘ کہا ہے۔ فلسطین کے صدر کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی سزا سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ امریکہ کا اب اس خطے میں کوئی کردار نہیں ہے اور یہ کسی حل کا حصہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ انروا کے ترجمان کرس گنس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امریکی اقدام کے نتائج بہت تباہ کن ہوں گے۔