پی پی 272 کے ضمنی الیکشن میں دلچسپ صورتحال‘ ماں‘ بیٹا ا ور دیور‘ بھابھی ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے
کلروالی (نامہ نگار )شہر سلطان کے حلقہ پی پی 272 میں ضمنی الیکشن دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا، ماں، بیٹا اور دیور بھابھی ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار آگئے، ضمنی الیکشن کے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔گزشتہ روز جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کے مطابق کل آٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جن میں سابق وفاقی وزیر سردار معظم علی خان جتوئی سابق صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک قسور کریم لنگڑیال ان کے بھائی ملک عبداللہ لنگڑیال شہزاد فرقان ایڈوکیٹ مسزز زہرہ باسط بخاری اور زاہرا بخاری شامل ہیں مخدوم سید ہارون سلطان بخاری سیدہ زہرہ باسط بخاری دیور بھائی اور مخدوم سید ہارون سلطان بخاری اور مخدومہ سیدہ زہرہ بخاری ماں بیٹا مد مقابل ہیں اس تمام صورتحال میں بخاری گروپ کا ووٹر اور سپوٹرز ایک بار پھر کڑے امتحان کا شکار ہونے لگے ہیں۔