اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا
کراچی ( کامرس رپورٹر )مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 123.50روپے سے بڑھ کر123.70روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے بڑھ کر124.50روپے ہو گئی تاہم یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 142روپے سے کم ہو کر141.75روپے اور قیمت فروخت145روپے سے کم ہو کر144.25روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت161روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 5پیسے سستا ہو مگر اسی مدت کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر ایک ہفتے میں50پیسے بڑھ گئی جبکہ برطانوی پونڈ 2روپے سستا ہو گیا ۔