چیف جسٹس ثاقب نثار کو سراج قاسم تیلی نے بھاشا ڈیم فنڈ کیلئے دو کروڑ کا چیک پیش کیا
کراچی(کامرس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ اورسابق صدرکے سی سی آئی سراج قاسم تیلی چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثار کو سپریم کورٹ دیامیر،بھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کیلئے 2کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو فنڈ کیلئے چیک پیش کرتے وقت سراج قاسم تیلی کے ہمراہ و ائس چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،بزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین انجم نثار،زبیرموتی والا ، ہارون فاروقی،کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسرعطاملک،سابق صدر یونس ایم بشیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثارنے بزنس کمیونٹی کے جذبے کو سراہا۔