نیوٹیک ٹویٹ ٹرینرز(ٹیچرز) کی تربیت کیلئے نیشنل سکلز سٹریٹجی کے مطابق جامع منصوبے کا اجراء کر ے گا
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک )ٹویٹ ٹرینرز(ٹیچرز) کی تربیت کیلئے نیشنل سکلز سٹریٹجی کے مطابق جامع منصوبے کا اجراء کر ے گا۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ ٹویٹ ریفارم سپورٹ پروگرام کے تحت 100ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں ٹریننگ کی ضرورت کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے اور صوبوں کی جانب سے ماسٹرزکی ٹریننگ کیلئے نامزدگیاں بھی موصول ہو چکی ہیں۔اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سو ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائیگی جبکہ مجموعی طور پر مزید دس ہزار ٹویٹ ٹرینرز کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔