ایشیا کپ: بھارتی‘سری لنکن ٹیموں کا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ۔سکواڈ میں روہت شرما (کپتان)، شیکھر ‘ راہول، امباتی رائڈو، پانڈے، کیدار جادیو، مہندرسنگھ دھونی، کارتھک، بھونیشور کلدیپ، چھہال، اکشر ، شردْل، پانڈیا، بمرا ‘ خلیل احمد شامل ہیں۔سری لنکن ٹیم کی قیادت میتھیوز کرینگے ‘ کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، مینڈس، تھرنگا، چندی مل، گوناتھیلاکا، تھیسارا پریرا، شناکا، دھنانجیا ، اکیلا ، دلرووان ، اپونسو، راجیتھا، لکمل، چمیرا اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔