بولان: زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ‘ 3افراد جاں بحق‘ 12زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بولان کے علاقہ لنڈی کھوسہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد جاں بحق‘ 12زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘ لیویز نے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔