پاک، ایران بارڈر زیروپوائنٹ راہداری گیٹ کھول دیا گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال
نوکنڈی (آئی این پی ) پاک ایران بارڈر زیروپوائنٹ راہداری گیٹ کو کھول دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں پاک، ایران حکام کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ کو بند کردیا گیا تھا جسے ہفتہ کے روز دوبارہ کھول دیا گیا ۔