سویڈش انسانی حقوق کارکن نے اسرائیلی مظالم بے نقاب کیئے‘ وڈیو وائرل
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سویڈن کی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی خاتون کارکن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اسرائیل میں ہونیوالے جبر کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی غزہ کے علاقہ میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لئے گئے تھے جب وہ دریا میں اپنی کشتی میں جائزہ لے رہے تھے تو سات اسرائیلی کشتیوں نے انہیںگھیر لیا اور انہیں اسرائیل کے اندر لے گئے ان کی تلاشی لی گئی۔ ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا اور پھر ان سے زبردستی ایک دستاویز پر دستخط کرانے کی کوشش کی گئی جس پر تحریر تھا کہ غیرقانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہوئے ہیں۔ خاتون کارکن نے کہا کہ ہم تو اسرائیل میں داخل نہیں ہوئے تھے ہم تو غزہ کے علاقے میں تھے اسرائیل کی سیکورٹی ہمیں زبردستی اسرائیل لائی ہے اور اب ہمیں کیوں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم غلط بیانی سے کام لیں۔ ویڈیو میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی سویڈش خاتون نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جبر اور ظلم کو بے نقاب کیا ہے۔7