مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے عوام کو کوئی امید نہیں: رانا تنویر
فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے دعوے کھولے ثابت ہو رہے ہیں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے عوام کو کوئی امیدیں نہیں نئے پاکستان کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے ہیں پرانے کو دہرانے سے نیا پاکستان نہیں بن سکے گا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کی مضبوط کیلئے جدوجہد کی مسلم لیگ ن نے کبھی اداروں میں ٹکراؤ کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا ان خیالات کا اظہار کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حالات اور واقعات سے واضح ہے کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے دس دن میں ہوا نکل گئی عمران خان نے پانچ سال جن کاموں کی مخالفت کی آج وہی کام خود کر رہے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کیا ہے۔