پی ٹی آئی حکومت بجلی بحران کو ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت بجلی بحران کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے ورنہ لوڈشیڈنگ میں شدت آنے سے عوام میں بھی غم و غصہ کی فضا پھیلے گی اور حکومت کے لئے مشکلات بڑھیں گی۔ بدترین لوڈشیڈنگ نے لاہوریوں کا بُرا حال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ پر سابق حکومت کی مصنوعی حکمت عملی کا پول کھلنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے بھی بجلی بحران پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کیا جبکہ تحریک انصاف کی اس مسئلے کو توجہ نہ دینے پر عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلف دیا جائے ۔