مسلمان شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے: مولانا عزیز الرحمن
لاہور (سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن جامع مسجد گلزار مدینہ اقبال ٹاؤن میں لانا عبدالرحمن کی صدارت میں ہوا۔ کنونشن میں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،پیرمیاں محمدرضون نفیس، مولانا عبدالنعیم سمیت کثیرتعداد میںعلماء نے شرکت کی۔اجلاس میں 6ستمبر تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ پوری امت نے بروقت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کر کے یہ ثابت کردیا کہ مسلمان سارا کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتے۔علماء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہالینڈ کا گستاخ ملعون ابھی تک وہ اپنے توہین آمیزرویے پر ڈٹا ہوا ہے اورابھی تک انفرادی طورپر مسلسل وہ توہین رسالت کا مرتکب ہورہا ہے اسکو مستقل بنیادوں پر توہین رسالت جیسے سنگین جرم سے روکنا ہوگا۔