گستاخانہ خاکے: ٹھوس موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں: سرور حسین نقشبندی
لاہور(کلچرل رپورٹر)چئیرمین نعت فورم انٹرنیشنل، مدیر مدحت ممتازنعت گو و نعت خواں سرور حسین نقشبندی نے ہالینڈ میں ہونے والے خاکوں کے مذموم مقابلہ کے منسوخ ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اور خصوصا اہل پاکستان نے جس طرح اس پربھرپور احتجاج کیا وہ ان کی اپنے نبی ؐکے حوالے سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوںنے حکومت پاکستان کا اس پر بروقت ایکشن لے کر واضح موقف اختیار کرنے اور وزیر اعظم کی طرف سے اس کی دوٹوک مذمت کرنے پر بھی نعت سے وابستہ حلقوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے قرآت و نعت اور دینی حلقوں سے وابستہ تمام کمیونٹی سے گزارش کی ہے کہ اس ہفتے ہو ’’عشرہء اسم محمدکے طور پر منائیں ۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنے نبی کے نام کی پروفائل پکچر لگا کر اظہار محبت کریں۔