چینی صدر شی کی کانفرنس میں شریک افریقی ممالک کے صدور سے ملاقاتیں
بیجنگ(آئی این پی )چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ عظیم عوامی ہال میں کیمرون کے صدر پال بیا ،نائجر کے صدر محمدو ایسوفو ،لائی بیریا کے صدر جارج وی،گونیا کے صدر الفاکونڈے ،مالی کے صدر ابراہیم بوباکار اور جنوبی سوڈان کے صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،صدر شی جن پھنگ نے ان ملاقاتوں میں چین کے ساتھ ان ممالک کے تعلقات کو سراہا اور کہا ہے کہ وہ چین کے اچھے دوست ،باہمی مفادات اور مشترکہ ترقی کے شراکت دار ہیں۔